پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے صدر اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔

پی سی بی کے بیان کے مطابق پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا اور 27 فروری تک جاری رہے گا۔

ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور، 15 کراچی اور 19 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں