Pm-Ik-Speech-Weather-Event-

وزیراعظم کی عالمی برادری سے افغانستان کی فوری مدد کی اپیل

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غذائی قلت کے دہانے پر موجود لاکھوں افغانوں کو فوری امداد فراہم کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گارڈین کا آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری فوری طور پر افغانستان کی مدد کرے، افغانستان کی مدد اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق فرض ہے۔ فاقہ کشی کے دہانے پر موجود لاکھوں افغانوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

دی گارڈین کے آرٹیکل میں سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن کی طرف سے برطانوی سیکرٹری خارجہ کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں افغانستان کے لیے مالی امداد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سابق برطانوی وزیراعظم نے خط میں کہا کہ 23 ملین افغان بھوک اور غربت کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں