Mumbai

بھارت: 20 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک

بھارتی شہر ممبئی میں آج صبح ایک 20 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ 20 منزلہ عمارت کی 18ویں منزل پر لگی۔ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

ممبئی کے میئر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ عمارت کے تمام مکینوں کو بچا لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں