کوک اسٹوڈیو نے ‘تو جھوم’ کی دھن چوری کرنے کی تردید کردی

پروڈیوسر زلفی پر پاکستان کے معروف میوزک شو ‘کوک اسٹوڈیو’ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے ‘تو جھوم’ کا میوزک چوری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو نے اس حوالے سے ثبوت کے ساتھ ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔

شو کی انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ان الزامات کی تردید کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ “میوزک انڈسٹری سے متعلق ایک سے زائد مرتبہ اسی طرح کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔عبداللہ صدیقی نے مئی میں گانے پر کام شروع کردیا تھا۔

اس حوالے سے زلفی نے اپنے دوسرے بیان میں کہا کہ “جیسا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں، وہ مل کر کام کرنے کے جذبے کے ساتھ اپنے پروجیکٹس تیار کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “کوک اسٹوڈیو کے ساتھ بھی وہ اپنے اس فلسفے پر قائم ہیں۔”

“ان کا کام کبھی بھی کریڈٹ کے بغیر نہیں ہوتا۔ دنیا جو بھی کام دیکھتی ہے وہ شراکت اور تعاون پر منحصر ہے،” انہوں نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا: “مجھے امید ہے کہ یہ ان کے کیریئر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ثبوت کے طور پر زلفی کی فراہم کردہ واٹس ایپ ریکارڈنگ سے پتہ چلتا ہے کہ زلفی نے مئی میں ایسوسی ایٹ پروڈیوسر عبداللہ صدیقی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

اس ریکارڈنگ میں وہ گانے ‘تو جھوم’ کی دھن گنگنارہے ہیں اور اس حوالے سے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر کی رائے پوچھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نرملا مگھانی نے کوک اسٹوڈیو پر سیزن 14 کے گانے ‘تو جھوم’ کا میوزک چرانے کا الزام لگایا تھا جس پر نرملا اس سیزن کے آغاز سے ہی شو کے پروڈیوسر زلفی پر الزام لگاتی رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں