UAE

حوثی باغیوں کا متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

یمنی حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے، متحدہ عرب امارات کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ابوظہبی میں دو آتشزدگی ڈرون حملوں کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔

پولیس کے مطابق، ابوظہبی میں دو جگہ آگ مشتبہ ڈرون حملوں کی وجہ سے لگی ہو سکتی ہے، ایک مصافہ صنعتی علاقے میں تین ایندھن کے ٹینکروں کے پھٹنے سے اور دوسری ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نئی تعمیراتی جگہ پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

دونوں میں سے کسی بھی آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات میں چھوٹے طیاروں کے ٹکڑے ملے ہیں جو ڈرون ہو سکتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں