معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلوی سرحدی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد حراست میں لے لیا ہے، گزشتہ چند دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب جوکووچ کو حراست میں لیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اب عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن میں شرکت کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد آسٹریلوی سرحدی حکام آج جوکووچ کا انٹرویو کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوکووچ پر تین سال کے لیے آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی لگ سکتی ہے، جوکووچ کے پاس فیصلے کو دوبارہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اختیار ہے۔
یہ اقدام آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر ایلکس ہاک کی جانب سے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جب ٹینس اسٹار کے وکلاء اس فیصلے کے خلاف فوری پابندی کا حکم دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ تھے۔
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے آسٹریلیا کے لیے جو فارم بھرا تھا اس میں غلطیاں تھیں۔
10 جنوری کو آسٹریلیا کی ایک عدالت نے ٹینس اسٹار کے آسٹریلیا میں داخلے کو قانونی قرار دیتے ہوئے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔