روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں روس کی طرف سے لاطینی امریکہ میں فوجیوں کی تعیناتی متوقع ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق روس اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مغربی ممالک کی جانب سے روس کو سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کرنے میں ناکامی کے بعد یہ ایک اور تجویز ہے۔
تجویز میں کہا گیا ہے کہ روس لاطینی امریکہ میں فوج بھیجے گا۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کے ایک روسی ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران ان سے وینزویلا اور کیوبا میں روسی فوجیوں کی ممکنہ تعیناتی کے بارے میں پوچھا گیا۔
تاہم روسی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ آیا یہ امکان کریملن کے منصوبوں میں شامل ہے یا نہیں۔