apple

ایپل کا نئے سال کے آغاز پر صارفین کے لیے بڑا تحفہ

ایپل کے صارفین کو اب مزید پریشانی نہیں ہوگی، ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ متعارف کرادی۔

آئی فون نے اپنے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ نئے ورژن میں پرانے آئی او ایس جیسی خرابیاں اور مسائل نہیں ہوں گے اور یہ پہلے سے بہت بہتر ہوگا۔ کمپنی نے صارفین کو اسٹور سے iOS 15.2.1 آپریٹنگ سسٹم، جس کا سائز 1 جی بی ہے، انسٹال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی او ایس کے نئے ورژن میں میسجز، فوٹو اپ لوڈ اور کلاؤڈ کے مسائل کو ٹھیک کر دیا گیا ہے تاہم تھرڈ پارٹی ایپ ‘کار پلے’ کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ پہلے آئی فون کو ان لاک کریں پھر سیٹنگز کے آپشن میں جائیں اور جنرل سیکشن میں جائیں اور سافٹ ویئر اپڈیٹ سب سیکشن پر کلک کریں۔ درجہ بندی کی جا سکتی ہے۔ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ انسٹالیشن کے دوران فون کسی بھی وجہ سے بند نہ ہو، اس لیے مکمل چارجنگ کے بعد ہی انسٹال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں