Pcb

رمیز راجہ کی بھارت، پاکستان پر مشتمل چار ملکی سیریز کی تجویز

پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت، پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا پر مشتمل سالانہ چار ملکی سیریز کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔

کوڈ اسپورٹس آسٹریلیا کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ یہ تجویز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اگلے اجلاس میں پیش کریں گے۔

چار ملکی ٹورنامنٹ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے اس پیشرفت پر غور کیا جا رہا ہے، جنہوں نے آخری بار 13/2012 میں سیریز کھیلی تھی۔

بگڑتے ہوئے سیاسی حالات کی وجہ سے روایتی حریف دو طرفہ کرکٹ کھیلنے سے محروم ہو گئے ہیں۔

نجم سیٹھی کے دور حکومت میں دونوں کرکٹ بورڈز نے 23-2015 کے دوران چھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

دونوں کا ٹاکرا 2013 کے بعد سے صرف آئی سی سی اور اے سی سی ٹورنامنٹس کے دوران ہوا ہے۔ دونوں ٹیموں کا آخری بار مقابلہ دبئی میں حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی نے آسٹریلیا کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بات کی۔

رمیزراجہ نے میڈیا کو بتایا کہ آسٹریلیا کے دورے سے پہلے پاکستان میں بہت زیادہ توقعات ہیں اور وہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کے حالیہ تبصروں سے خوش ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا مارچ کے شروع میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا اس دورے کے لیے پرعزم ہے۔ 1998 کے بعد آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں