کوروناوائرس: مسجد نبوی ﷺکی چھت نمازیوں کے لیے کھول دی گئی

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺکی انتظامیہ نے نمازیوں کے لیے مسجد نبوی ﷺ کی چھت کھول دی۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور نمازیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اسکولوں میں 10 دن کی چھٹی کے بعد مسجد نبوی ﷺمیں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں