Adnan

عدنان صدیقی 2022 کے پہلے میم بن گئے

پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی سوشل میڈیا پر نئے سال کی پہلی وائرل پاکستانی میم بن گئے۔

2021 کے آخر میں عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اس ویڈیو میں عدنان صدیقی کسٹم حکام کی جانب سے ضبط کی گئی شراب کی بوتلیں توڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ یہ تمام سامان ملک میں سمگل کیا گیا جو کہ غیر قانونی ہے۔

اداکار کو کسٹم حکام کے اس اقدام کو سراہنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

تاہم آج دو دن بعد اس وائرل ویڈیو سے عدنان صدیقی کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے اور یہ 2022 میں پاکستانی سوشل میڈیا کی پہلی وائرل میم بن گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں