Russia US

جو بائیڈن اور ولادیمیر پوٹن کی ایک دوسرے کو فون پر دھمکیاں

امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک دوسرے کو فون پر دھمکیاں دی ہیں۔

امریکہ اور روس نے یوکرین کے بحران کے بارے میں ایک دوسرے کو خبردار کیا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین پر کوئی بھی حملہ جوابی کارروائی پر اکسائے گا۔

صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر سے کہا کہ ماسکو کے خلاف کوئی بھی پابندیاں سنگین غلطی ہو گی۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے درمیان جمعرات کو روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر 50 منٹ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

امریکی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا کہ صدر بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب پر واضح کر دیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو امریکہ اور اس کے اتحادی اور شراکت دار ماسکو کو فیصلہ کن جواب دیں گے۔

تاہم پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب کو خبردار کیا کہ یوکرین پر نئی پابندیاں تعلقات میں “مکمل خرابی” کا باعث بن سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں