The federal government

وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منی بجٹ سے متعلق کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کابینہ کو فنانس بل پر بریفنگ دی۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے جسے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن نے منی بجٹ ایوان میں پیش کرنے کے موقع پر حکومت کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ منی بجٹ پر اتحادیوں یا حکومتی ارکان کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں