بوسٹر ڈوز مہم کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے، عالمی ادارہ صحت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ امیر ممالک میں بوسٹر ڈوز مہم اس وبا کو مزید پھیلنے کا سبب بن رہی ہے، کیونکہ غریب ممالک پہلے ہی کورونا کی ابتدائی ویکسین سے محروم ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈ روس کا یہ بیان امریکا اور یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ڈیلٹا اور اومی کرون ویریئنٹس مل کر کورونا کیسز کا خطرناک سونامی پیدا کر رہے ہیں۔

ٹیڈ راس نے کہا کہ ڈیلٹا اور اومی کرون کے مختلف کیسز پہلے ہی تھکے ہوئے ہیلتھ ورکرز پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ صحت عامہ کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، 26 دسمبر سے پہلے کے ہفتے میں، یورپ میں تمام قسم کے نئے کوڈ انفیکشنز کی تعداد میں 57 فیصد اور امریکہ میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں