tweets

خیالات کو ٹویٹس میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

دماغی بیماری میں مبتلا شخص کے خیالات کو لائیو ٹویٹس میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی دماغی کمپیوٹر انٹرفیس کمپنی سنکرون نے دماغی بیماری میں مبتلا شخص کے خیالات کو لائیو ٹویٹس میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس شخص نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہیلو ورلڈ، اس مقصد کے لیے 62 سالہ شہری کے دماغ میں ایک خصوصی چپ ڈالی گئی‘۔

یہ بی سی آئی ٹیکنالوجی کا ایک علامتی لمحہ ہے جو مفلوج لوگوں کے لیے دنیا کے ساتھ رابطے میں رہنے کا دروازہ کھول سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں