ڈھاکہ(ویب ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2021 کی قومی ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ بھی ہار گئی۔
ڈھاکہ میں کھیلے گئے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت تیسری پوزیشن کے لیے مدمقابل ہوئے۔
بھارت نے سنسنی خیز میچ 4 کے مقابلے 3 گول سے جیت کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم پانچ میچوں کے اس ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر آئی ہے۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2021 میں میزبان بنگلہ دیش پانچویں نمبر پر ہے۔