آج پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار اتنی سست کیوں ہے؟

پاکستان میں منگل کی صبح انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی اطلاعا ت ہیں، جس سے صارفین کو براؤزنگ کی سست رفتار اور معیار کے مسائل کا سامنا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی سب میرین سی وی ایم 4 کیبل میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس میں خلل پڑا ہے۔ یہ خرابی پیر کی دیر رات پیش آئی۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں ایک ٹیرا بائٹ کی کمی ہوئی ہے۔ ایک ترجمان نے کہا کہ انٹرنیٹ ٹریفک زیادہ ہونے پر صارفین کو کنیکٹیویٹی کے مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل چینلز پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ “خرابی کی وجہ اور صحیح جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ لیکن ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ یہ مسئلہ کب حل ہوگا۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں