کراچی دھماکے میں اب تک 14 افراد جاں بحق ہوگئے

شہر کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک میں ہفتے کو ہونے والے دھماکے میں  14 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکہ علاقے میں واقع نالے سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں ہوا جس سے نالے پر تعمیر ہونے والی نجی بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔

موقع پر موجود عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ عمارت کے ملبے تلے بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں۔ ملبہ ہٹانے اور وہاں پھنسے کسی بھی شخص کو بچانے کے لیے جائے وقوع پر دو ایکسویٹر کو بلایا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل یونٹ دھماکے کے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بم ڈسپوزل یونٹ پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن مکمل کرنے کے بعد دھماکے کی وجہ کی تحقیقات شروع کر سکے گی۔

ایک عینی شاہد کے مطابق ، چونکہ آج ہفتہ ہے اس لیے بینک کے صرف نو ملازمین ڈیوٹی پر رپورٹ کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بینک ایک نئی جگہ پر منتقل ہونے والا تھا لیکن یہ “ہماری بد قسمتی” ہے کہ برانچ کو نئی جگہ پر منتقل کرنے سے پہلے ہی دھماکہ ہوگیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ ملبے کے نیچے چند بینک صارفین بھی دبے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں