ہمایوں سعید جمعہ کو اپنی خواہش پوری ہونے پر بے حد مشکور

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔

معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے جمعہ کے روز سماجی رابطوں اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز پر ایک تصویر شیئر کرکے اپنے مداحوں سے یہ خبر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ “مجھے متحدہ عرب امارات کی طرف سے گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے پیار کیا ہے اور میرے کام کو سراہا ہے، جس کے لیے میں تہہ دل سے مشکور ہوں”۔

ہمایوں سعید نے لکھا کہ میری فیملی دبئی سے محبت کرتی ہے اور وہ اکثر اس کا دورہ کرتے ہیں۔

ہمایوں سعید کے قریبی دوست اور سینئر اداکار عدنان صدیقی، سلمان سعید، عاصم محمود اور دیگر نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے کیا فوائد ہیں؟

غیر ملکی جنہیں متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا جاری کیا ہے وہ بینک بیلنس بناسکتے ہیں اور رئیل اسٹیٹ کے ساتھ تعلیم بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

گولڈن ویزا حاصل کرنے والے خوش قسمت غیر ملکیوں کو بھی دبئی کے مقامی لوگوں جیسا درجہ ملتا ہے، جس کے تحت وہ کسی کے ساتھ کاروبار یا شراکت داری شروع کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے رونالڈو، شاہ رخ خان، سنجے دت اور سنیل شیٹی سمیت مشہور فٹبالرز کو گولڈن ویزے جاری کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں