بین الاقوامی باکسنگ ٹائٹل

پاکستانی اسٹارز آصف ہزارہ، عثمان وزیر نے بین الاقوامی باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کر لیے

پاکستان کے ابھرتے ہوئے باکسنگ اسٹار آصف ہزارہ نے اپنے حریف کو شکست دے کر ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

ہزارہ، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق کپتان، 15 دسمبر کو دبئی میں اے بی ایف ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے یوگنڈا کے فائٹر بین نسیبوگا کے خلاف کھیل رہے تھے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے عثمان وزیر ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ چیمپئن بن گئے۔

ایشین باکسنگ چیمپئن وزیر، تنزانیہ کے باکسر روسٹا کے خلاف اپنی ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کا دفاع کریں گے۔

ٹویٹر پر، عثمان نے کہا کہ وہ اپنی ڈبلیو بی سی باکسنگ مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت پاکستان کے نام کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے مداحوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں