government-building-oman

عمان: ملازمت کے خواہشمندوں کرنے کے لیے بڑی خوشخبری

خلیجی ریاست عمان میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ملازمین کی تعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے عمانی میڈیا کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں مزید ملازمتیں فراہم کرنے کے اشارے ملے ہیں، نجی شعبے میں عمانی افراد کے لیے ملازمت کے 300 نئے مواقع متعارف کرائے گئے ہیں۔

عمان کی وزارت محنت نے مزدوروں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نجی شعبے میں ملازمتیں پیدا کرنے کے عمل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

عمان نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ وزارت محنت نے ملازمت کے متلاشیوں کے لیے ملازمت کے 342 مواقع کا اعلان کیا ہے، جو وزارت کے نئے اقدام کا حصہ ہے۔

ملازمتوں کو مختلف شعبوں اور قابلیت میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی کی اہلیت کے لیے 122، پوسٹ سیکنڈری ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے 100 اور جنرل ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے 120 ہیں۔

یاد رہے کہ خلیجی سلطنت عمان نے بھی کمپنیوں کے لیے غیر ملکیوں کی خدمات حاصل کرنے کی رعایتی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں