سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اہم مسئلہ حل کر دیا

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے غیر ملکی شہریوں کا مسئلہ حل کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لائسنس کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے دریافت کیا کہ ابشر پر رجسٹرڈ موبائل سم گم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ابشر کا ون ٹائم پاس ورڈ اور ‘توکلنا’ تک رسائی نہیں ہو رہی۔ میں کیا کروں؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی کہ وہ ابشر کے ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کریں جس کا نمبر 920020405 ہے، انہیں یہاں اپنے مسئلے سے آگاہ کریں اور وہ مسئلہ حل کر دیں گے۔

یاد رکھیں کہ ابشر ایپ پر آپ کی رجسٹریشن کے لیے موبائل نمبر درکار ہے۔ ‘ون ٹائم پاس ورڈ’ داخل کرنے سے ابشر اکاؤنٹ کھل جاتا ہے، لہذا اکاؤنٹ اس وقت تک نہیں کھولا جائے گا جب تک ابشر اکاؤنٹ میں ون ٹائم پاس ورڈ داخل نہیں ہوتا ہے۔

سعودی عرب میں داخل نہیں ہو سکتے

واضح رہے کہ ابشر پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے اپنے نام سے رجسٹرڈ موبائل سم کا نمبر درج کرنا ضروری ہے جس کے بعد اکاؤنٹ بنتا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے مقامی اور غیر ملکیوں کے مسائل کو ڈیجیٹل طریقے سے حل کرنے میں مدد کے لیے ‘ابشر’ اور ‘مقیم’ سمیت دیگر ایپس فراہم کی ہیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اہم مسئلہ حل کر دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں