جمائما خان کی سجل علی کی فلم سے پہلی جھلک سامنے آگئی

جمائما خان کی کراس کلچرل رومانوی کامیڈی ‘ واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ ‘ کی پہلی جھلک آپ کو دیسی ویڈنگ وائبز دے گی۔

اس پروجیکٹ کا اعلان نومبر 2020 میں کیا گیا تھا اور یہ جمائما کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہے۔

‘ محبت کا اس سے کیا تعلق ‘ پاکستان میں اس وقت سرخیاں بنی جب سجل علی کا فلم میں اہم کردار ادا کرنے کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں۔ سجل کی جمائما خان کے ساتھ سیٹ سے تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد ان خبروں کی تصدیق ہوئی۔

فلم میں سجل، شبانہ اعظمی، ایما تھامسن، للی جیمز اور شہزاد لطیف شامل ہیں۔’ واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ ‘ کی ہدایت کاری بالی ووڈ آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شیکھر کپور کررہے ہیں۔

جمعرات کو، ‘سٹوڈیو کینل یوکے’ نے فلم کی پہلی جھلک شیئر کی۔ اس میں ایک مرد کو سفید کرتہ میں ایک عورت کے ساتھ دکھایا گیا ہے جب کہ منظر ایک شادی کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں، سجل نے فلم کے سیٹ سے ایک سیلفی بھی شیئر کی تھی ۔

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

شیکھر کپور کے مطابق، ‘محبت کا اس سے کیا تعلق ہے’ شناخت کی کہانی ہے۔

“یہ ثقافتی تصادم کے بارے میں ہے اور یہ ایک کامیڈی ہے، لیکن یہ ایک شناخت کے پیچھے چھپنے کے بارے میں ہے اور یہ کہ شناخت کیسے بنیاد پرستی کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ ایک رومینٹک کامیڈی ہے، انہوں نے گزشتہ سال ورائٹی میگزین کو بتایا تھا۔

2017 میں، سجل نے بالی ووڈ کی تھرلر فلم مام میں آنجہانی سری دیوی کی بیٹی کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں