متحدہ عرب امارات کے قومی دن پرایکسپو 2020 میں مفت انٹری

متحدہ عرب امارات نے اپنے قومی دن کے موقع پر، ایکسپو 2020 دبئی میں تمام سیاحوں کے لیے مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔

خلیجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، منتظمین اس سال ایونٹ کے آغاز کے بعد سے بہت سے خصوصی پاسز اور پیشکشیں جاری کر رہے ہیں۔

تازہ ترین اعلان میں، رہائشی اور زائرین 2 دسمبر کو ایکسپو کا لطف مفت میں اٹھا سکیں گے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، “لوگ اپنے موجودہ ٹکٹوں کا استعمال کر سکتے ہیں یا مفت داخلہ حاصل کرنے کے لیے اس دن حاضر ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ COVID-19 کے اقدامات پر عمل پیرا ہوں ۔”

اس میں کہا گیا ہے کہ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو پچھلے 72 گھنٹوں کے اندر کسی بھی ویکسینیشن یا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر عالمی سطح کے تقریبات اوراماراتی کامیابیوں کی چار روزہ تقریبات کی فہرست تیار ہے۔

دبئی ایکسپو 2020 خطے کی سب سے بڑی نمائش ہے جس میں 192 ممالک، کثیر الجہتی تنظیموں اور کاروباری اداروں کی شرکت ہے۔ ایکسپو کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوا اور یہ 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

دبئی ایکسپو کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، تاریخ میں پہلی بار ہر شریک ملک کو ایکسپو میں اپنا پویلین قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں