کویت میں کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے بڑی خبر، کفیل کی پابندی سے استثنیٰ پر غور

گویت کی حکومت غیر ملکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو کفیل کی پابندی سے استثنیٰ دینے پر غور کر رہی ہے.

عرب نیوز کے مطابق کویتی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تارجروں کو پانچ سے 15 سال تک کےلیے اقامے جاری کرنے پر غور کر رہی ہے. پڑوسی ممالک کی طرح اقدامات کر کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیبات دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں؛ کویت کا ویزہ حاصل کرنے والے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا نیا اعلان

ذرائع کے مطابق کویتی حکومت ملکی معیشت کے اتحکام کیلئے بیرون ملک موجود سرمایہ کار جو اپنا سرمایہ کویت میں‌لانا چاہتے ہیں یا وہ افراد جو پہلے سے کویت میں موجود ہیں اور کاروبار کر رہے ہیں، ایسے لوگوں‌کو حکومت اپنی کفالت میں 15 سال تک کے اقامے جاری کرے گی.

عرب نیوز کے مطابق کویت میں‌رائج کفیل سسٹم کے خاتمے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں‌کیلئے کفیل کی پابندی سے استثنیٰ دینے پر انہیں محکمہ اقامہ سے الگ کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں