کویت کی وزارت داخلہ نے مختلف کیٹگریز میں ویزے حاصل کرنے والے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنادی۔ کویت کے رہائشی امور کے شعبے نے تجارتی، سرکاری، سیاحتی اور خاندانی ویزوں کی درخواستیں دوبارہ سے وصول کرنا شروع کر دی ہیں.
کویتی ورزات داخلہ میں جنرل ایڈ منسٹریشن آف ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کویت میںکورونا وائرس میں بتدریج بہتری کے بعد معمول زندگی کی واپسی اور شہریوں و رہائشیوں کو سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کے تناظر میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں.
مزید پڑھیں؛ کویت نے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کر دی، تمام ایئر پورٹ کھول دیئے گئے
ترجمان کا کہنا تھا کہ کویتی کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت ویزوںکی فراہمی جلد کی جائی گی.
کویتی کابینہ کے فیصلوںکے مطابق کویت میںرہائشی امور سیکٹر نے کویت میںانٹری ویزا (تجارتی، حکومتی اور سیاحتی) کے اجراء کو دوبارہ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ فیملی ویزے پر ملک میں داخلے کی درخواستوں کو بھی وصول کرنے کا اعلان کیا ہے.
16 سال سے کم عمر کے بچوں کو محکمہ کی طرف سے مقرر کردہ شرائط کی بنیاد پر منحصر یا سیاحتی ویزے جاری کیے جائیں گے۔ انحصار شدہ ویزوں کے لیے درخواست دینے والے رہائشیوں کے لیے کم از کم ماہانہ تنخواہ 500 کویتی دینار ہونی چاہیے۔
ویزے کے اجراء کیلئے کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ www.moi.gov.kw کے ذریعے پیشگی اپائنٹمنٹ بک کروائی جا سکتی ہے.
مزید پڑھیں؛ پی آئی اے نے کویت کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا
انتظامیہ نے واضح کیا کہ تجارتی دوروں کے لئے انٹری ویزوں کا اجراء تمام تجارتی سرگرمیوں کے لیے منظور شدہ شرائط اور کنٹرول کے مطابق ہے جبکہ سرکاری دوروں کے لیے انٹری ویزے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کے لیے ہیں اور الیکٹرانک فیچرز اور اسپیشل سروسز ڈیپارٹمنٹ میں نافذ حالات اور طریقہ کار کے مطابق ہیں۔
انتظامیہ نے نشاندہی کی کہ داخلے کے ویزوں کا اجراء صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو کویت میں منظور شدہ ویکسین (فائزر، آسٹرا زینیکا، آکسفورڈ،اور موڈرنا ویکسین کی “دو خوراکیں جبکہ ” جانسن اینڈ جانسن ویکسین “ایک خوراک) میں سے ایک حاصل کر چکے ہیں۔
ان افراد کے لئے کیو آر کوڈ کے ساتھ اس کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ضروری ہے تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ منظور شدہ ویکسین وصول کی جاچکی ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ نے گھریلو ملازمین کے لیے داخلے کے ویزے جاری کرنے کے لیے کام جاری رکھنے کی تصدیق کی جس کے اجراء کا اعلان سروس سینٹرز کی جنرل ایڈمنسٹریشن اور رہائشی امور کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کیا۔