بھارتی وزیراعظم نریندر سنگھ مودی جیسے ہی امریکہ پہنچے ، نیویارک کی ایک عدالت نے بھارتی حکومت کے ہاتھوں کئی سکھوں کے مبینہ قتل پران کے خلاف سمن جاری کردیا۔
مودی کے خلاف سمن امریکی وفاقی عدالت نے نیو یارک کے جنوبی ضلع کے لیے سکھ فار جسٹس کی جانب سے 17 ستمبر کو دائر کیے گئے سول مقدمے پر جاری کیے ہیں۔
سکھوں نے اس کیس میں نریندر مودی کو جواب دہ بنایا ہے ، کیس سننے کے لیے مجسٹریٹ کیتھرین پارکر کو انچارج جج مقرر کیا گیا ہے۔
نریندر مودی کو سمن جاری ہونے کے بعد نئی دہلی کی سفارتی صفوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
سکھ بھارتی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ، حال ہی میں کسانوں نے بھارت میں زرعی پالیسیوں پر اپنی طاقت دکھائی۔
خالصستانی گروہ سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو امریکہ میں کڑا وقت دینے کا عزم کیا ہے اور ان کے دورہ امریکہ کے دوران وائٹ ہاؤس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے۔
“نیو یارک کی عدالت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سمن جاری کردیا” ایک تبصرہ