Afghanistan Blast

افغانستان کے شہر جلال آباد میں دھماکے، کم از کم 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

صحت کے ایک عہدیدار اور مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز مشرقی افغان شہر جلال آباد میں ہونے والے الگ الگ دھماکوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔

طالبان کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے حملے ، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پہلے مہلک دھماکے ہیں۔

صوبہ ننگرہار کے محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ تین افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد مقامی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ان حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

جلال آباد افغانستان کے داعش کا سمجھے جانے والے گڑھ ننگرہار کا دارالحکومت ہے ، داعش نے اگست کے آخر میں کابل ائیر پورٹ پر ایک خونی حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

طالبان سابق حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اگست کے وسط میں اقتدار میں واپس آئے اور انہوں نے ملک میں امن و سلامتی کی بحالی کا وعدہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں