Amar u allah saleh

طالبان کا امر اللہ صالح کی رہائش گاہ سے 6 ملین ڈالر ، سونے کی اینٹیں ضبط کرنے کا دعویٰ

ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں ، طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی رہائش گاہ سے چھ ملین ڈالر اور تقریباً 15 سونے کی اینٹیں ضبط کی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے امر اللہ صالح کی جانب سے کوئی تبصرہ موصول نہیں ہوا ہے۔

طالبان نے پنجشیر کا کنٹرول سنبھال لیا

اس سے قبل ، طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے پنجشیر وادی پربھی قبضہ کر لیا ہے جو کہ آخری ہولڈ آؤٹ صوبہ ہے ، حالانکہ مزاحمت نے شکست نہیں مانی۔

پنجشیر پر قبضہ طالبان کے لیے ایک اہم کامیابی تھی ، جو کبھی بھی وادی پر قابض نہیں ہو سکے تھے۔

صوبے کا بیشتر حصہ چھوٹی ، دور دراز پہاڑی وادیوں پر مشتمل ہے جو اپوزیشن فورسز کو دوبارہ منظم ہونے کے لیے علاقے مہیا کرتی ہے۔

امر اللہ صالح ابھی تک افغانستان میں ہے

پچھلے ہفتے تاجکستان میں معزول افغان حکومت کے سفیر نے کہا تھا کہ پنجشیری رہنما احمد شاہ مسعود اور امر اللہ صالح افغانستان سے نہیں بھاگے ہیں اور ان کی مزاحمتی قوتیں اب بھی طالبان سے لڑ رہی ہیں۔

معزول افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کے تحت دوشنبے کے ایلچی ظاہر اغبر نے تاجکستان کے دارالحکومت میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ امراللہ صالح کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں اور مزاحمتی رہنما سیکورٹی وجوہات کی بناء پر عام رابطے سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں امر اللہ صالح کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں ، جو اس وقت پنجشیر میں ہیں اور اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت چلا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں