افغان طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں افغانستان کی اسلامی امارات کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر کیا۔ اس کا اعلان برطانوی راج سے ملک کی آزادی کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔
مزید پڑھیں؛ مولانا طارق جمیل کا بی بی سی اردو کو انٹرویو، عمران خان کی تعریفیں
انہوں نے نئے افغان پرچم کی تصویر بھی شیئر کی۔ یہ افغانستان کے جھنڈے سے مختلف ہے جو سرکاری طور پر تھا جب طالبان آخری بار اقتدار میں تھے۔
له انګریزي ښکیلاک نه د هیواد د خپلواکي د یوسل او دویمې کلیزې په مناسبت د افغانستان إسلامي امارت اعلامیهhttps://t.co/HfZUIHnCJp pic.twitter.com/jQViMYERpW
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) August 19, 2021
ذبیح اللہ نے ٹویٹ کیا کہ امارت اسلامیہ تمام ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی اور تجارتی تعلقات چاہتی ہے۔ انہوں نے افغانستان کی کسی بھی ملک کے ساتھ تجارت معطل کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
افغان طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کے ساتھ اچھی تجارت اور سفارتی تعلقات چاہتے ہیں۔