بیرون ملک انتقال کرنے والے شخص کا جگر پاکستانی میں ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا

پاکستان میں پہلی بار بیرون ملک انتقال کرنے والے شخص کا جگر پاکستانی مریض میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کے مطابق ابوظہبی میں انتقال کر جانے والے پاکستانی کے جگر اور گردے کو خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کے اعضاء کی پی کے ایل آئی لاہور میں پیوند کاری کی گئی۔ ابوظہبی سے کلیولینڈ کلینک کی چار رکنی ٹیم بھی پاکستان آئی۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پوسٹ مارٹم اعضاء کے عطیہ کے رجحان کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم اعضاء کے عطیہ سے 2 پاکستانی مریضوں کی جان بچائی گئی۔

پی کے ایل آئی لاہور کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے بھی کہا کہ گردے اور جگر کی پیوند کاری کے مریض دونوں صحت مند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں