شاہ رخ خان کی بڑی اسکرین پر متوقع واپسی یقینا انتظار کے قابل ہوہے ، خاص طور پر نئی اطلاعات میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سلمان خان بھی اس فلم میں شامل ہوں گے۔
اگرچہ ایس آر کے نے ابھی تک باضابطہ طور پر اپنی اگلی فلم کا اعلان نہیں کیا ہے ، لیکن چہ مگوئیاں کہ وہ کنگ خان کی بڑی سکرین پر واپسی اُن کے نئی فلم “پٹھان” سے ہو گی۔ فلم میں پہلے ہی بہت ہی بڑی کاسٹ ہے جن میںجان ابراہم جو کہ ایک ویلن کا رول پلے کریںگے اور دپیکا پڈوکون ہیروئن ہو گی.
ایسے میں سلمان خان کی انٹری فلم لوورز کے لیے کسی خوشی سے کم نہیں.
ممبئی مررکی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اس فلم میں مختصر کردار ادا کررہے ہیں۔ اس سے قبل وہ سال 2018 میں شاہ رخ کی فلم “زیرو” میں بطورمہمان اداکارنظرآئے تھے.
بھارتی فلم انڈسٹری کے یہ 2 بڑے نام گزشتہ دہائی سے ایک دوسرے کی فلموں میں مختصرکردارادا کررہے ہیں، جہاں سلمان خان، شاہ رخ کی فلم “اوم شانتی اوم ” اور ” کچھ کچھ ہوتا ہے” میں نظرآئے وہیں شاہ رخ نے بھی ” ہردل جو پیار کرے گا” اور “ٹیوب لائٹ” میں بطور مہمان اداکارکام کیا۔
توقع کی جارہی ہے کہ شاہ رخ اس نومبر کے آخر میں اس فلم پر کام شروع کریں گے.