Meera Jee

اداکارہ میرا کا غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ

اداکارہ میرا کا غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ، لاک ڈائون کے دوران میرا نے اپنے گھر کو شیلٹر ہومز میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیل کے مطابق میرا نے شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو اپنے گھر پناہ دینے کا اعلان کیا اور بے سہارا افراد کو گھر میں پناہ دے کر میڈیا کے ذریعے اجاگر کروایا۔

اداکارہ میرا کے مبینہ فراڈ کا شکار کوریوگرافر لاڈا سامنے آ گیا، اس حوالے سے کوریوگرافر لاڈا نے بتایا کہ میڈیا رپورٹس چلنے پر لوگوں نے دنیا بھر سے میرا کو لاکھوں روپے امداد کے نام پر بھجوائے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھے میرا نے اپنے گھر 3 ماہ رکھا، اہلیہ سے گھر کی صفائی کرواتی رہے، بیرون ملک مداد کے لیے فون آنے پر میرا اپنا اکائونٹ نمبر لکھواتی تھی ، مزید برآں میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکہ دہی کا مرکز تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں