-salman-khan

سلمان خان کو ایک اور نئی قانونی جنگ کا سامنا

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک اور قانونی جنگ کا سامنا ہے ایسا لگتا ہے کہ ان کی قانونی مشکلات کبھی ختم ہونے والی نہیں ہیں۔

اداکار اور ان کے گارڈ کیخلاف ایک ٹی وی صحافی پر مبینہ حملے کا نیا کیس بھارتی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے سلمان خان اور ان کے گارڈ محمد نواز اقبال شیخ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

عدالت نے دونوں کو دفعہ 506 اور 504 کے تحت 5 اپریل 2022 کو طلب کرلیا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق’ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے سلمان خان کو صحافی اشوک پانڈے کی طرف سے ان کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں دائر کیے گئے مقدمے میں 5 اپریل کو پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔ ‘

عدالت نے اداکار کو انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) سیکشن 504 اور 506 کے تحت جرائم کا ارتکاب کرنے پر طلب کیا گیا۔

مجسٹریٹ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ابتدائی ثبوت کیس کی حمایت کے لیے کافی ہیں، اور اس لیے کارروائی درست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں