عالیہ بھٹ کی بھی ہالی ووڈ میں انٹری

عالیہ بھٹ عالمی سطح پر اپنی ادکاری کا جادو دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

عالیہ ونڈروومن کی اداکارہ گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن کے ساتھ نیٹ فلکس کی جاسوسی تھرلر فلم ہارٹ آف سٹون میں کام کرنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے ڈیٹ لائن ہالی ووڈ کے ایک مضمون کا اسکرین شاٹ شیئر کرکے رپورٹس کی تصدیق کی ہے۔

Alia-Bhatt

ہارٹ آف سٹون کی ہدایت کاری ٹام ہارپر کریں گے۔ اس پروجیکٹ کے بارے میں زیادہ کچھ معلوم نہیں ہے، جس کے حقوق نیٹ فلکس نے گزشتہ سال جنوری میں خریدے تھے۔

عالیہ بھٹ کی تازہ ترین بالی ووڈ ریلیز گنگوبائی کاٹھیواڑی ہے، جس کی ہدایت کاری سنجے لیلا بھنسالی نے کی ہے۔ فلم کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور باکس آفس پر بھی فلم کا بزنس متاثر کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں