سینئر اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے

سینئر اداکار مسعود اختر دو ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ہفتے کی صبح انتقال کر گئے۔

مسعود اختر فلموں، ڈراموں اور تھیٹر پروڈکشنز میں کئی کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مسعوداختر کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جاچکا تھا۔

ان کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے لاہور میں ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں