سلمان خان اور کترینہ نے خوشخبری شیئر کردی

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف نے بھی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔

دبنگ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ‘ٹائیگر 3’ اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر تھری 21 اپریل 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

انسٹاگرام پر فلم کا پہلا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ آئیے سب اپنا خیال رکھیں تاکہ ٹائیگر 3 کی ریلیز پر ہم سب سینما میں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔ اپنی پوسٹ میں سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کو بھی ٹیگ کیا۔

دوسری جانب کترینہ نے بھی یہی ٹیزر شیئر کیا اور لکھا ‘ٹائیگر اور زویا’ عید 2023 پر دوبارہ اسکرین پر واپس آ رہے ہیں۔

گزشتہ روز بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پٹھان کی ریلیز کی تصدیق کی تھی جس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اب سلمان خان نے بھی ٹائیگر 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں