lata-mangeshkar

لتا منگیشکر کو مزید آئی سی یو میں رکھا جائے گا: ڈاکٹرز

عالمی وبا کورونا وائرس اور نمونیا کے باعث اسپتال میں داخل ہونے والی لیجنڈ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو مزید انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت نے گلوکارہ کی صحت سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں ہی رہیں گی۔

“ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ لتا منگیشکر کی صحت کیسے بہتر ہوتی ہے،” ڈاکٹر پریت نے کہا۔

“ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں،” انہوں نے گلوکار کے مداحوں سے اپیل کی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں لتا منگیشکر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد گلوکار کو نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔

گلوکارہ کے کورونا اور آئی سی یو میں داخل ہونے پر مداح فکر مند اور ان کی صحت کے حوالے سے پریشان تھے۔

بعد میں ان کی بھانجی نے کہا، “وہ اس وقت بہت بہتر ہیں، وہ ایک فائٹر اور فاتح ہیں اور اسی طرح ہم انہیں اتنے سالوں سے جانتے ہیں۔”
انہوں نے گلوکار کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں