علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

علیزے شاہ کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں گاڑی میں بیٹھ کر سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

علیزے شاہ کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کہیں جا کر اپنے ساتھ بیٹھے لوگوں سے باتوں میں مصروف ہیں اور وہ اس ویڈیو کو بنانے سے بالکل لاعلم ہیں۔

علیزے شاہ کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے ویڈیو پر منفی اور مثبت دونوں طرح کے تبصروں کی بارش کردی۔

کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی علیزے شاہ کا ذاتی فعل ہے، کسی کو ان پر انگلی اٹھانے کا حق نہیں ہے۔

علیزے شاہ کے مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ پر کیے گئے تبصروں کے مطابق علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں