بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے نئے گانے سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے، بھارتی عوام نے اداکارہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
سنی لیون کا نیا گانا ‘مدھوبن میں رادھیکا ناچے’ مبینہ طور پر 1960 کی دہائی کا ہندی عقیدتی گانا ہے، جسے اشتعال انگیز انداز میں دوبارہ فلمایا گیا ہے۔
بھارتی عوام کو اس گانے کا نیا انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس گانے کو بھارتی شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل ملا ہے۔
I demand the arrest of Sunny Leone and strict punishment for Selmon for inviting her to promote this song in Bigg Boss.
Arrest Sunny Leone#BoycottBollywood pic.twitter.com/XblKqiDJyJ
— KIZIE #JusticeForSushantSinghRajput (@Sushantify) December 27, 2021
ایک صارف نے اس حوالے سے لکھا کہ ‘وہ سلمان خان کو سنی لیون کو گرفتار کرنے اور بگ باس میں اس گانے کی تشہیر کے لیے مدعو کرنے پر سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہیں’۔
I demand the arrest of Sunny Leone and strict punishment for Selmon for inviting her to promote this song in Bigg Boss.
And For Strict Action Against Whole Team Involved In Song Making, Distribution.Arrest Sunny Leone#BoycottBollywood pic.twitter.com/TbfybgbBLM
— #SSRian U K (@ukprajapat) December 27, 2021
ایک اور صارف نے لکھا کہ “سنی لیون کو گرفتار کیا جائے اور گانے (مدھوبن میں رادھیکا) کی ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کر دیا جائے، ورنہ یہ گانا بنانے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا”۔
صارف نے مزید لکھا کہ ’اس گانے کی تیاری اور ریلیز میں ملوث پوری ٹیم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے‘۔