دنیا کی امیر ترین خواتین موسیقاروں میں سے ایک ریحانہ کو بارباڈوس کی قومی ہیرو کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
بارباڈوس، کیریبین میں ایک جزیرے کی ریاست ہے،جو کہ منگل کو ایک جمہوریہ بن گیا، جس نے ملکہ الزبتھ دوم کو اس کی سربراہ مملکت کے طور پر تبدیل کردیا ہے ۔
بارباڈوس تقریباً 3 لاکھ افراد پر مشتمل ایک جزیرہ ہے۔ اس نے 1966 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔
یہ تبدیلی دارالحکومت برج ٹاؤن میں منعقدہ ایک تقریب میں کی گئی۔
VIDEO: Rihanna declared national hero as Barbados welcomes new era.
Barbados’ most famous citizen, the singer Rihanna was present at the “Pride of Nationhood” ceremony where the Caribbean island nation declared itself the world’s newest republic pic.twitter.com/BSUv3ockXU
— AFP News Agency (@AFP) November 30, 2021
برطانوی تخت کے وارث شہزادہ چارلس نے اس تقریب میں شرکت کی جہاں سینڈرا میسن کو ملک کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔
ریحانہ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں باربیڈین وزیر اعظم میا موٹلی نے “قومی ہیرو” قرار دیا۔
پی ایم موٹلی نے کہا، “ایک عظیم قوم کی جانب سے، لیکن اس سے بھی زیادہ قابل فخر لوگوں، اس لیے ہم آپ رابن ریحانہ فینٹی کو بارباڈوس کے سفیر اور قومی ہیرو کا درجہ دیتے ہیں ،”