بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے جمعہ کو جرمنی سے اپنے مداحوں اور پیروکاروں کے ساتھ صحت کی تازہ خبر شئیر کی۔
دل دھڑکنے دو اسٹار نے انسٹاگرام پر جرمنی کی برفیلی سڑکوں پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرنے کے لیے کیپشن کے ساتھ لکھا، “برف میں ایک بہترین چہل قدمی! جرمنی میں آخری دن!”
انہوں نے مزید کہا، ”اپنے علاج کے آخری دن کے لیے ڈاکٹر مولر سے ملنے کے لیے جاتے ہوئے! ان کے جادوئی علاج کے لئے ان کا بہت شکریہ!
View this post on Instagram
کیپشن نے تبصروں کے سیکشن میں مداحوں کی تشویش کو جنم دیا، بہت سے لوگوں نے اداکار کی صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں دیں۔
گزشتہ سال کپور کے اپنے انکشاف کے مطابق، وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے اچیلز ٹینڈنائٹس میں مبتلا ہیں، جسے پہلے جرمنی میں ڈاکٹر مولر نے ٹھیک کیا تھا۔
ایسا لگتا ہے کہ کپور کی بیماری واپس آگئی ہے اور ہم ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں!