Khadija Rehman (1)

اے آر رحمان کی بیٹی نے دبئی ایکسپومیں پرفارمنس سے سب کو حیران کر دیا

اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ کو اکثراپنا چہرہ ڈھانپنے پر آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن 2020 دبئی ایکسپو میں ان کی پرفارمنس نے سب کو دھنگ کر دیا ہے۔

اگرچہ خدیجہ نے بار بار کہا ہے کہ حجاب کرنا ان کی اپنی پسند ہے، لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ اے آر رحمان ہی ہیں جو اپنی بیٹی کو خود کو حجاب پر مجبور کرتے ہیں۔ گزشتہ سال جب خدیجہ کا لباس سوشل میڈیا پرموضع بحث کا باعث بنا، تو اے آر رحمان نے اس تنازع کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خدیجہ اپنی پسند میں “اپنی آزادی تلاش کرتی ہے” اور وہ اپنی بیٹی کی سادگی سے “حیران” ہیں۔

اگرچہ 23 سالہ نوجوان کا نام زیادہ تر اے آر رحمان کے ساتھ لیا جاتا ہے، لیکن خدیجہ کے پاس آسکر ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ موسیقار کی بیٹی ہونے کے علاوہ اور بھی بہت سی صلاحیتیں ہیں۔

دبئی ایکسپو 2020 میں اپنے شو سے پہلے ایک انٹرویو میں، خدیجہ نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے والد کی بے پناہ شہرت سے ہٹ کر اپنی قسمت خود بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

خدیجہ نے کہا، ’’میں اب بھی اپنے آپ کو ڈھونڈ رہی ہوں اور مجھے امید ہے کہ ایک دن ایسا آئے گا جب مجھے صرف میرے نام سے ہی پہچانا جائے گا۔”

ختیجہ نے پہلی بار 2020 میں فریشٹن کو ریکارڈ کیا اور اسے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو کے ساتھ یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں