تنازعات کی ملکہ ٹک ٹاکرحریم شاہ اپنے مداحوں کو اپنی حرکتوں سے محظوظ کرتی رہتی ہیں اور اکثر وائرل ہونے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔
بولڈ ڈانسز کی بہتات سے لے کر عجیب و غریب ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک، سوشل میڈیا کی سنسنی خیزشخصیت کوتعریفوں کے ساتھ ساتھ زبردست تنقید کا سامنا بھی رہا ہے۔
اس بار حریم شاہ نے ٹاک شو ‘ٹو بی آنسٹ’ میں اپنے متنازعہ انداز کی وجہ سے سرخیوں میں آنے کا راستہ ہموار کیا جہاں اس نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو اپنے مذاق کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
شو کے دوران حریم شاہ نے ‘شیخو’ کے نام سے محفوظ کیے گئے ایک فون نمبر کو ڈائل کیا جس کے بعد میزبان اور سامعین ہنس پڑے۔
View this post on Instagram
بغیر کسی ججھک کے حریم شاہ نےشیخ رشید کو فون کیا جنہوں نے کال اٹھانے کے بعد حریم کو بعد میں فون کرنے کو کہا۔
تاہم، ٹک ٹاک اسٹار ان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کافی ثابت قدم رہی لیکن شیخ رشید کافی غصے میں تھے اور انہوں نے حریم شاہ کو بکواس بند کرو’ کہتے ہوئے اور کال کٹ کرکے بات ختم کر دی۔
متنازعہ ویڈیو کو شئیرکرتے ہی،حریم شاہ کو بڑے پیمانے پرعوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ سوشل میڈیا صارفین نے اس طرح کے نامناسب عمل کو عوامی کرنےکی انتہائی حوصلہ شکنی کی۔
اس سے قبل بھی حریم شاہ نے ہنگامہ برپا کر دیا تھا جب اس کی شادی کی خبر انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔