spider-man

“اسپائیڈرمین : نو وے ہوم” کا ٹریلر وائرل ہوگیا ، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مارول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے نئی آنے والی فلم “اسپائیڈر مین: نو وے ہوم” کا نیا ٹریلر جاری کیا گیا اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

جان واٹس کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن اور ایڈونچر فلم کرسمس سے چند روز قبل 17 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

“اسپائیڈر مین: نو وے ہوم” مارول سنیماٹک یونیورس فیز 4 کی چوتھی فلم ہوگی۔ اس سے پہلے بلیک ویڈو ، شانگ چی دی لیجنڈز آف دی ٹین رِنگز اور ایٹرنلز ریلیز ہوچکی ہیں۔

ٹریلر میں پچھلی اسپائیڈرمین فلموں کے بہت سے ولن دکھائے گئے ہیں جو سلور اسکرین پرواپس لوٹ رہے ہیں جیسے کہ نارمن اوسبورن – جسے گرین گوبلن بھی کہا جاتا ہے – اور ڈاکٹر اوٹو اوکٹویس عرف ڈاکٹر آکٹوپس۔

ٹام ہالینڈ اسپائیڈر مین کا کردار ادا کرنے کے لیے واپس آئیں گے جب کہ زینڈیا اور بینیڈکٹ کمبربیچ بالترتیب میری جین واٹسن اور ڈاکٹر اسٹرینج کے کردار میں نظر آئیں گے۔

ولیم ڈیفو اور الفریڈ مولینا بالترتیب ولن نارمن اوسبورن اور اوٹو اوکٹویس کا کردار ادا کریں گے۔ جبکہ مے پارکر کا کردار ماریسا ٹومی نبھائیں گی۔

فلم کے باکس آفس پر سخت مقابلے کی توقع ہے کیونکہ میٹرکس فرنچائز کی چوتھی فلم “دی میٹرکس ریسریکشنز”بھی 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں