پاکستان ٹی وی کے سنئیر اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد ہفتہ کو لاہور میں انتقال کر گئے، میڈیا میں ان کے ان کے اہل خانہ کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے۔
ان کی اہلیہ نے تصدیق کی کہ ٹی وی لیجنڈ کا انتقال آج صبح 11:30 بجے لاہور کے ایک اسپتال میں ہوا جہاں وہ گزشتہ ایک ہفتے سے زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر بحریہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
خدا کی بستی اسٹار کا ڈیڑھ سال قبل پیٹ کا آپریشن ہوا تھا۔