Pappu- sain

بین الاقوامی شہرت یافتہ لوک فنکار پپو سائیں لاہور میں انتقال کر گئے

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈھول بجانے والے لوک فنکار پپو سائیں اتوار کی صبح جگر کی خرابی کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔

اپنے روحانی اور صوفیانہ ہنر سے ہزاروں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے پپو سائیں کو ہفتے کی رات پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ پپو سائیں کے اہل خانہ نے پنجاب حکومت سے موسیقار کے علاج کے لیے مدد مانگی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے میڈیکل ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ 80 فیصد جگر خراب ہو چکا ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں لیور ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا جس پر تقریباً 50 لاکھ روپے لاگت آئی۔ جوکہ، ان کا خاندان برداشت کرنے سے قاصر تھا۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے پپو سائیں پاکستان کا اثاثہ تھے۔ ان کے فن نے جنوبی ایشیائی ڈھول بجانے کے ہنر کو ایک نئی شناخت دی، ان دنیا بھر میں مداحوں پائے جاتے ہیں۔

موسیقار کا تعلق مشہور میوزیکل بینڈ “اوورلوڈ” سے بھی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں