وقار ذکا نے شاہ رخ خان کو کیا مشورہ دیا ہے ؟

کئی پاکستانی مشہور شخصیات نے شاہ رخ خان کے حق میں بیانات دیےہیں، جب ان کے بیٹے آریان کی رواں ہفتے دوسری بار منشیات پر چلنے والے کیس میں ضمانت مسترد ہوگئی۔

آریان کومنشیات خریدنے ، رکھنے اور استعمال کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ وہ 8 اکتوبر سے آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں اور کئی بالی ووڈ ہستیوں نے ان سے اور شاہ رخ سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

وقار ذکا ، جو زیادہ تر سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل کرنسی کی ٹریڈنگ پر روشنی ڈالتے رہتے ہیں ، ایک تجویز لے کر آئے ہیں جو ان کے خیال میں شاہ رخ کی آزمائشوں اور مصائب کوختم کر سکتی ہے۔

انہوں نے شاہ رخ کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ، “سر ، ہندوستان چھوڑیں اور اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان شفٹ ہو جائیں۔” وقار نے نریندر مودی کو نشانہ بنایا اورآریان کی گرفتاری کا الزام ان کی حکومت پر عائد کیا۔

اداکارہ سعدیہ خان نے بھی آریان کی حراست کے بارے میں اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے اسے “گندی سیاست” قرار دیا جس میں آریان کو بلا وجہ گھسیٹا جا رہا ہے۔
Sadia-KHAN
سیمی راحیل کا خیال ہے کہ آریان کواس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ ایک “مسلمان” ہے.
sIMI-raheel
آریان کی گرفتاری ہندوستان میں انتہائی ہائی پروفائل کیسز میں سے ایک بن گئی ہے۔ 2 اکتوبر کو اسے گرفتار کیا گیا جب نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز جہاز پر چھاپہ مارا۔

جمعرات کو اننیا پانڈے کو این سی بی نے بھی پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ اتھارٹی نے دعویٰ کیا کہ آریان کے فون سے ایک واٹس ایپ چیٹ برآمد ہوئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اننیا نے آریان کے لیے منشیات کا انتظام کیا تھا۔ مبینہ طور پر اس نے الزامات کو ایک “مذاق” کے طور پر مسترد کردیا ۔

ان کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد سے ابھی تک شاہ رخ یا گوری خان کی طرف سے کسی بھی طرح کا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں