Shahrukh khan

شاہ رخ خان بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد سے ‘نہ کھا رہے ہیں ، نہ سو رہے ہیں’

یہ کوئی راز نہیں ہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان اپنے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد سے میڈیا سے دور ہیں۔

یہ معلوم ہونے کے بعد کہ ممبئی کی ایک عدالت نے 23 سالہ ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا ، یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاہ رخ “بے بس اور ٹوٹے ہوئے محسوس کر رہے ہیں”۔

خاندان کے قریبی ذرائع نے ویب سائٹ بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام کو بتایا کہ، شاہ رخ خان بہت پریشان ہے اور نہ کھا نا کھا رہا ہے اوربہت کم سو رہا ہے۔

“شاہ رخ خان شدید غم اور غصے میں مبتلا ہے۔ وہ ایک بے بس باپ کی طرح ٹوٹا ہوا ہے۔”

آریان ، جو اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل میں ہے ، اس کے قبضے سے منشیات برآمدگی کے بعد کئی دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

پہلے یہ خبر آئی تھی کہ آریان پہلی بار حراست میں اپنے والد سے ملنے کے بعد بہت جذباتی ہو گیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ، شاہ رخ نے اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے این سی بی سے اجازت مانگی۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ آریان خان گزشتہ چار سالوں سے منشیات کا صارف رہا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ وہ این سی بی کی پوچھ گچھ کے دوران “بے چین” اور رو رہا تھا۔

بیورو حکام کے مطابق ، آریان کے فون سے “چونکا دینے والا ، مجرمانہ مواد” ملا ہے۔

دیگر ملزمان میں ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں