عمر شریف کی میت منگل کی صبح پاکستان لائی جائے گی۔ معروف اداکار نمونیا کے ساتھ نیورمبرگ ہسپتال میں داخل ہونے کے دو دن بعد 2 اکتوبر کو جرمنی میں انتقال کر گئے۔
عمرشریف کے چاہنے والے اور مداح کراچی کے گلشن اقبال میں واقع ان کی رہائش گاہ پرجا کر تعزیت پیش کر رہے ہیں۔ مرحوم کے ساتھیوں اور سیاستدانوں نے ان کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
جرمنی میں ڈیٹھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے اور کلیئرنس کے بعد ان کی میت کو وطن منتقل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:لیجنڈری کامیڈی اداکار عمر شریف انتقال کر گئے | Urdu Arab News – اردو عرب نیوز
عمرشریف کی بیوی زرین نے انکشاف کیا ہے کہ عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں دفن ہونا ان کی خواہش تھی۔ ہم نے مفتی تقی عثمانی سے نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست کی اورانہوں نے بھی حامی بھرلی ہے۔ عمرشریف کے بیٹے نے کہا کہ انتظامات کے بعد ان کے جنازے کے بارے میں تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔
سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شہید ملت انڈر پاس اور حیدر علی روڈز کا نام مرحوم کامیڈین کے نام پر رکھا جائے گا۔
عمرشریف ایک جرمن ائیر ایمبولینس میں واشنگٹن جا رہے تھے جو 28 ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوئی تھی۔ جرمنی میں ان کا قیام ، جو کے مختصر ہونا متوقع تھا ، دوران پرواز بخار کی وجہ سے طویل ہو گیا ۔ ڈائلیسس کے دوران ان کی حالت بگڑنے کے بعد وہ دل کی حرکت بند ہوجانے کے باعث چل بسے۔
عمر شریف کا دل کی پیچیدگیوں کے لیے واشنگٹن میں علاج کیا جانا تھا۔